پڈھانہ قبرستان کے قریب کارروائی، ملزم اصغر علی کے قبضے سے منشیات بر آمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ہڈیارہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پڈھانہ قبرستان کے قریب سے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد افیون بر آمد کرلی۔ ترجمان کینٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اصغر علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک ہزار 20 گرام افیون بر آمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پولیس پرعزم ہے۔