اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پرآج تین روزہ دورے پرسعودی عرب جائیں گے ،ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا ،جس میں وفاقی کابینہ کے اہم وزرا شامل ہوں گے، جو مستقبل سرمایہ کاری اقدام کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ ایف آئی آئی 9 عالمی رہنماؤں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور ماہرینِ جدت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا جہاں ترقی کے مواقعوں پر غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اپنے قیام کے دوران اقتصادی سفارتکاری کرتے ہوئے سعودی قیادت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے، ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے۔