وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

 اعلیٰ سطح کا وفد بھی ساتھ ہوگا، شہبازشریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے
اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ  سعودی عرب کا شیڈول طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف   آج  شام دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔