اسلام آ باد(آئی این پی )وزیر اعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، وہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ولی عہد سے یہ تقریبا چھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی