وزیراعظم شہباز شریف آج دوروزہ دورے پریو اے ای جائیں گے

 اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف آج پیر کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم عالمی رہنمائوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملیں گے۔