وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف آج پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔ وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں کینٹ اسٹیشن کراچی کی اَپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی وزیراعظم کو ریلوے کی جانب سے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر جدید سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کریں گے۔ ریلوے حکام نے کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش منصوبے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔