وزیراعظم 3 روزہ دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے

 اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آج  سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے