3لاکھ 18ہزار 860لٹر دودھ کی چیکنگ، 1لاکھ 60ہزار روپے کے جرمانے
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے14ہزار 460ہزارلٹرجعلی دودھ تلف اور 5سپلائر ٹینکر ضبط کر لیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں رات گئے لاہور بھر میں جعلی دودھ مافیا کے کریک ڈائون ، لاہور ڈویڑن میں داخل ہونے والے دودھ سپلائر ٹینکرز کی چیکنگ کی گئی۔3لاکھ 18ہزار 860لٹردودھ کی چیکنگ، 1لاکھ 60ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،14ہزار 460ہزار لٹر جعلی دودھ تلف، 5مقدمات درج، 5سپلائر ٹینکر ضبط کیے گئے۔ تلف کردہ دودھ میں پانی، ویجیٹیبل گھی پائوڈر اور ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ پائی گئی۔واضح رہے کہ یکم اگست سے ابتک 6کروڑ90لاکھ لٹرسے زائد دودھ کی چیکنگ، 604مقدمات درج کرائے گئے، جعلی دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈائون سے قدرتی دودھ کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ دودھ کے معیار میں واضح بہتری پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، غذائی دہشتگردوں اور دودھ فراڈ مافیا کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔