جعلی دودھ تیار کرنیوالا ملزم گرفتار، 2,500 لٹر دودھ تلف

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران کیمیکلز اور پا ئوڈر سے تیار کردہ جعلی دودھ سپلائی کرنے والے ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2,500 لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عثمان امین کی سربراہی میں ٹیم نے 61/5-L بگڑی پل کے قریب کولیکشن سنٹر اور دودھ والی گاڑی سے جعلی دودھ بر آمد کیا۔ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ملزم شہر بھر میں جعلی دودھ سپلائی کر رہا تھا۔ٹیم نے چلر اور دیگر سامان قبضے میں لے کر کولیکشن سنٹر بند کر دیا۔