ناقص دودھ سپلائی کرنے والے 6ٹینکر ضبط، 6مقدمات درج، 2ملزم گرفتار
لاہور(کرائم ر پورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ مافیا کے خلاف لاہور میں بڑا کریک ڈا ئون کرتے ہوئے 14ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیا ،لاہور میں ناقص دودھ سپلائی کرنے والے 6ٹینکر ضبط، 6مقدمات درج، 2ملزمان گرفتار کروا دیئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ تلف کردہ دودھ میں پانی، پاڈر اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ، قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری فارم سے صارف تک پہنچنے والے دودھ کی ٹریسیبیلٹی اور چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے، جعلساز مافیا کا ہر ہتھکنڈا ناکام بنا کر پنجاب کو ملاوٹ سے پاک کرنے کے مشن پر ہیں ، جعلسازوں کے لیے پنجاب کی زمین تنگ کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہشہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں1223پر اطلاع دیں، دودھ کے نام پر جعلی سفید محلول تیار اور فروخت کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔