3ہزار لٹر جعلی دودھ تلف

لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں کریک ڈاو ن کرتے ہوئے 3ہزار لٹر جعلی دودھ،2مردہ بکریاں، 2 من مضر صحت گوشت تلف کرکے 2مقدمات درج کرادیے جبکہ 1 دودھ سپلائر گاڑی، 1سپلائر موٹر سائیکل، 488 لٹر آئل، 175 کلو پاوڈر اور 4 پمپ ضبط کرلیے، ناقص دودھ اور گوشت تلف کردیا گیا۔ جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ نواحی علاقے دھاریاں میں موٹر سائیکل پر مری بکریاں گوشت تیار کرنے کے لیے سپلائی کی جا رہی تھیں، مردہ بکریوں کو ذبح شدہ ظاہر کرنے کے لیے گردن پر کٹ لگائے گئے تھے۔