32ہزار 600 لٹر جعلی دودھ تلف، ملزم گرفتار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور کے پوش علاقوں میں جعلی دودھ سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی، 32ہزار 600 لٹر جعلی دودھ تلف، مقدمہ درج،موقع سے ملزم گرفتار کر ا دیا گیا۔ 1136 کلو ناقص گھی، 3سپلائر گاڑیاں، 75کلو پاؤڈر،50کلو چینی، 17ڈرم، 4 مکسنگ مشینیں، 2پمپ، 160خالی ٹین اورپاؤڈر کی بوریاں ضبط کر لی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نواحی علاقے بھونی کی موہر میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ مارا ۔