ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت مقرر

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت مقرر

ویب ڈیسک: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا ہے۔

 رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے لیے کازلسٹ جاری کر دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے، جس کی قیادت جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔ اس بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان، اور جسٹس راجہ انعام امین بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل، ایک رکن کی عدم دستیابی کے سبب گزشتہ سماعت منسوخ ہو گئی تھی۔ یکم ستمبر کو، جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی تھی۔

اس سے قبل یہ کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ گزشتہ سماعت پر، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ بعد ازاں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ٹیکس کیسز کے لیے اسپیشل ڈویژن بینچ کا حصہ بننے کے بعد، سنگل بینچ کے کیسز کو ٹرانسفر کر دیا گیا تھا۔