ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا اشارہ دے دیا۔
عدالت کے ریمارکس:
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے:"اگر وفاقی حکومت نے رپورٹ پیش نہ کی تو پوری کابینہ کو طلب کیا جائے گا۔ عدالت صرف کابینہ نہیں، بلکہ وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔"عدالت نے 3 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے 5 دن کی مہلت مانگ لی۔جسٹس اعجاز نے مہلت منظور کرتے ہوئے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔
سماعت کی تفصیل:
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے وکیل عمران شفیق پیش ہوئے، جب کہ وفاق کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے یاد دلایا کہ جون میں رپورٹ مانگی گئی تھی، لیکن اب تک پیش نہ کی گئی۔
وزیراعظم سے ملاقات کی استدعا:
وکیل عمران شفیق نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے متفرق درخواست دائر کی۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیے:"فوزیہ صدیقی وزیراعظم سے مل کر کیا کریں گی؟ کیا وزیراعظم کو عافیہ کا معاملہ معلوم نہیں؟"