وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم اور کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت 16 جون کو کرے گا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیرِ اعظم اور کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں مبینہ حکم عدولی پر توہینِ عدالت کی کارروائی کا حکم دیا تھا۔بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے وزیرِ اعظم اور کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی کے حکم کو معطل کر دیا تھا، جبکہ اب اس معاملے پر حتمی سماعت 16 جون کو ہوگی۔