اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے معاملے پر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے معاملے پر تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت، رہائی اور وطن واپسی کے معاملے پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

 جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایک صفحے پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ وزیرِاعظم نے امریکہ جانے والے وفد کے اخراجات کی سمری منظور کر لی ہے، جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ تمام کوششیں کی جا رہی ہیں اور وزارت خارجہ نے امریکی قونصل خانے سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ویزے حاصل کیے جا سکیں۔عدالت کے حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر اقبال کے پاسپورٹ واپس نہیں لیے جا رہے، اور اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ وزارت خارجہ نے پاسپورٹ گزشتہ جمعہ کو جمع کرادیے تھے۔ امریکی وکیل مسٹر اسمتھ نے وفد کے دورے کے لیے لاجسٹک اور معاونت کی درخواست کی تھی اور اس بات کی بھی اطلاع دی کہ امریکی سینیٹرز کے وفد کے دورے کا اعلان پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے جلد کیا جائے گا۔حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ مسٹر اسمتھ کی فرم نے لابنگ کی تھی اور وہ اس درخواست کو آگے بڑھائیں گے۔ کیس کی آئندہ سماعت 13 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے۔