ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت، تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی(آئی ا ین پی )کراچی میںایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ پولیس حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس آئی یو کے اضافی چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق کیس کی تفتیش ساتھ پولیس سے ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ منصفانہ تحقیقات کیلئے کیس ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے گا