پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت

 چیک ڈس آنر کیس کا ملزم امجد بشیر زندگی ہار گیا ملزم دل کامریض،حرکت قلب بندہونے سے دم توڑ گیا:پولیس 
لاہور (کرائم رپورٹر ) ڈیفنس اے انویسٹی گیشن پولیس کی زیر حراست 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ڈیفنس سی انویسٹی گیشن پولیس نے 35 سالہ شخص امجد بشیر کو رات گئے چیک ڈس آنر مقدمہ میں حراست میں لیا تھا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں صبح فون کر کے بتایا گیا کہ امجد کی طبیعت خراب ہے۔ اسیہسپتال میں لیکر جا رہے ہیں۔ ہم ہسپتال میں پہنچے تو بتایا گیا کہ امجد ہلاک ہو چکا ہے۔اہلخانہ نے الزام عائدکیاکہ تفتیشی عمران اور اسکی ٹیم نیہمارے بیٹے کو تشدد کر کے مار ا ہے۔شائستہ نامی خاتون نے سود کی رقم لینے کیلئے امجد پر بوگس چیک کا مقدمہ کروایا تھا جو اپنی اصل رقم لے چکی تھی۔ امجد دو معصوم بچوں کا باپ تھا۔وزیر اعلیٰ اور پولیس افسر ہمیں انصاف دلائیں جبکہ ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امجد بشیر سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر صبح 6بجے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سابقہ طبی تاریخ کے مطابق وہ دل کا مریض تھا۔ڈاکٹرزنے ہسپتال میں تقریباً صبح 7 بج کر 15 منٹ پر ملزم کی وفات کی تصدیق کی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم کی موت دل کی حرکت بند ہونے سیہوئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم پر کسی قسم کا تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے۔