نکوسیا(آئی این پی)قبرص میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کی نگرانی کے لیے آزاد تفتیش کار مقرر کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت نکوسیا میں پاکستانی شہری کی لاش 6 جنوری کو کھیت میں ملی تھی۔قبرص حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری کو پولیس کے ہتھیار سے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔