لاہور(آئی این پی )لاہورکے تھانہ ٹائو ن شپ میں پولیس حراست میں دوخواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرلی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کامران کرامت نے ضابطہ فوجداری 176 کے تحت دونوں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوجمع کرادی۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خواتین پر تشدد کے شواہد نہیں ملے، دونوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایاگیا، ان کی موت کی حتمی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم اور فارنزک رپورٹس کی روشنی میں ہوسکے گا۔