خاتون کی ہلاکت ، ناقص تفتیش پر ڈی ایس پی معطل

میاں چنوں،چھب کلاں،وجھیانوالہ( خصوصی رپورٹ)تھانہ چھپ کلاں کی حدود میں شوہر کے مبینہ جنسی تشدد کی وجہ سے متاثرہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی کیس کی ناقض تفتیش پر ڈی ایس پی مرزا صدیق معطل، تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ تھانہ چھپ کلاں کی حدود میں واقع گاؤں 74Bپندرہ ایل میں رمضانہ بی بی دختر حاجی احمد علی گجر کے ساتھ اس کے شوہر ملزم محمد آصف نے اسی مہینہ کی 6 تاریخ کو نشہ آور دوائی پلا کر بدفعلی کی اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا جسکے بعد خاتون کی طبیعت غیر ہو گئی جسکو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا جہاں متاثرہ خاتون تقریباً 20 دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی کیس کی ناقض تفتیش اور تاخیری حربوں کے باعث ڈی ایس پی مرزا صدیق کو معطل کر دیا گیا ہے اور ڈی پی آفس میں انوسٹی گیشن آفیسر راو مختیار کو ڈی ایس پی میاں چنوں کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کی بجائے تاخیری حربے استعمال کرتی رہی آج خاتون کے جان بحق ہونے کے بعد آر پی او ملتان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کو معطل کر دیا۔