خاتون کی بالیاں نوچنے سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

 کراچی(آئی این پی )کراچی میں پولیس نے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں سچل پولیس کی خفیہ اطلاع پر انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی بالیاں نوچنے سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرکے غیرقانونی پستول، چھینے گئے موبائل فونز گھڑی اور کیش برآمد کرلئے پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالصمد، رضوان علی اور آفتاب علی شر شامل ہیں، ملزمان نے 7 جولائی کو زینب نامی خاتون کی بالیاں زبردستی اتاری تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیت گروہ سپر ہائی وے سچل سہراب گوٹھ مبینہ ٹاون اور اطراف میں وارداتیں کرتا تھا، 30 جولائی کو رند گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا جبکہ ایک ملزم بھی پکڑا گیا تھا۔پولیس حکام نے کہا کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں جو کئی مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔