کان سے بالی نوچنے سے بوڑھی خاتون زخمی

60 سالہ صفیہ دربار گنج شکرپر سلام کرکے واپس جانے لگی تھی
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مین گیٹ کے قریب نامعلوم شخص نے ضعیف العمر خاتون کے کان کی بالی نوچ لی کان پھاڑ کر زخمی کردیا ،ذرائع کیمطابق 23 ایس پی کی رہائشی 60 سالہ خاتون صفیہ بی بی جب دربار پر سلام کرکے واپس جانے لگی تو گیٹ پر کسی نا معلوم شخص نے کان میں سے سونے کی بالی نوچ لی، خاتون زخمی ہو گئی ،ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔