ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کے قبضہ سے دو موٹرسائیکل اورتین موبائل بھی برآمدکرلیے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن شاہ میر خالدکے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل 3موبائل برآمد کئے گئے ۔ڈولفن سکواڈ نے 13 خطرناک ڈکیت گینگ کو بھی گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے 11 پستول 1 رائفل،گولیاں اورمیگزینز برآمد کیا گیا۔ہیلپ لائن پر موصول 159 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیادورانِ پٹرولنگ 31 اشتہاری سمیت 174 عادی مجرمان، 28 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 775 گرام آئس30 بوتلیں شراب ،چرس اورافیون برآمد کی گئی۔ 89 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 303افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔