ملزموں کو نواں کوٹ، شالیمار، سندر، ہنجروال و دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ، 176 مقدمات درج ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں قانون کا نفاذ یقینی، سٹریٹ کریمنلز سمیت جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ ای پولیس ایپ کی مدد سے شہر میں مختلف جرائم کی درجنوں وارداتیں کرنیوالے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان پر مجموعی طور پر 176 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزموں کو نواں کوٹ، شالیمار، سندر، ہنجروال و دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ، سنیپ چیکنگ کے دوران کارروائیاں کیں۔ ملزمان چوری و ڈکیتی گینگز کے سرغنہ ہیں، پولیس کو مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔ راشد، عمران، لیاقت، پیراں دتہ، چاند، اکرم اور وسیم کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹس اور کرائم پاکٹس پر ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔