خواتین کی بالیاں نوچنے والا 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ،انویسٹی گیشن اسلامپورہ نیکارروائی کرتے راہ چلتی خواتین کی بے دردی سے بالیاں نوچنے والا 2 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ مظہر حسین اور اس کا ساتھی عمر بشیر کو گرفتار کرلیاانچارج انویسٹی گیشن اسلامپورہ اختر علی کے مطابق ملزمان راہ چلتی خواتین کے کانوں سے بالیاں کھینچ کر نوچ لیتے تھے ملزمان کایہ گینگ راہ چلتی خواتین کے لیے درد سر بنا ہوا تھا، ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات ٹریس،پیشہ ور ملزمان خواتین کو بے رحمی کے ساتھ ان کی قیمتی جیولری سے محروم کر دیتے تھے،ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں سمیت ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے سفاک ملزمان کی گرفتاری کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے