اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ، آئینی بنچ عمر ایوب کی نااہلی کیخلاف اورشبلی فراز کی نااہلی کیخلاف دائر اپیل کی سماعت آج پیر کو ہوگی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا۔جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بھی بنچ میں شامل ہیں۔ عمر ایوب اور شبلی فراز نے نو مئی مقدمات میں سزا کے بعد نااہلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنمائوں کی سرینڈر کیے بغیر اپیل ناقابل سماعت قرار دی تھی۔