اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبادہائی کورٹ میں جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی چیف کمشنر اسلام آباد اور پنجاب حکومت کی جانب سے سنگل بنچ فیصلہ کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت آج پیر کوہوگی۔ چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس ٹمن پر مشتمل ڈویژنل بنچ سماعت کرے گا ۔