سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت رواں ہفتے نودسمبرکوہوگی جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ ارشد شریف ازخود نوٹس کی سماعت کریگا،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر جسٹس حسن رضوی،جسٹس مسرت ہلالی جسٹس نعیم افغان جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں۔