عمر ایوب ،شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف دائر اپیل کی سماعت آج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ کا آئینی بینچ آ ج عمر ایوب اورشبلی فراز کی نااہلی کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کریگا ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گاجس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔ عمر ایوب اور شبلی فراز نے نو مئی مقدمات میں سزا کے بعد نااہلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی سرنڈر کیے بغیر اپیل ناقابل سماعت قرار دی تھی۔