جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا
اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔عدالتی فہرست کے مطابق، پانچ رکنی آئینی بین ان اپیلوں کی سماعت 27 اکتوبر کو کرے گا۔بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے، جبکہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔عمر ایوب اور شبلی فراز نے 9 مئی کے مقدمات میں سزا کے بعد ہونے والی نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے