عمر ایوب، شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر اپیلیں واپس لے لی گئیں

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ میں  چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر علی خان نے   پارٹی رہنمائوں  عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں۔سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لی جا رہی ہے، کیونکہ وہ خود الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔اسی طرح شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق اپیل بھی واپس لے لی گئی، تاہم بیرسٹر گوہر نے شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل پر عدالت سے نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 29 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا