الرحمن گارڈن فیز 2 اے آر ڈی ایجوکیشن سسٹم کا سپورٹس ڈے‘رنگا رنگ تقریب الرحمن ڈویلپرز کی جانب سے مہمان خصوصی ارشد ندیم کو 10 لاکھ کا چیک دیا گیا

الرحمن گارڈن فیز 2 اے آر ڈی ایجوکیشن سسٹم کا سپورٹس ڈے‘رنگا رنگ تقریب الرحمن ڈویلپرز کی جانب سے مہمان خصوصی ارشد ندیم کو 10 لاکھ کا چیک دیا گیا

اے آر ڈی ایجوکیشن سسٹم صرف تعلیم نہیں، تربیت کا نام ہے‘ہمیں اپنے قومی ہیروز پر فخر ہے‘ ارشد ندیم جیسے کھلاڑی نئی نسل کےلئے مشعلِ راہ ہیں :ڈائریکٹر الرحمن ڈویلپرز میاں عبدالرزاق
ہم چاہتے ہیں اے آر ڈی کے اداروں میں تعلیم اور کھیل ساتھ ساتھ چلیں‘ ایسی سرگرمیاں بچوں کی شخصیت نکھارتی اور مستقبل کے چیلنجز کےلئے تیار کرتی ہیں:وائس چیئرمین اے آر ڈی علی مشتاق
نوجوان نسل محنت، صبر اور ایمانداری کو اپنائے تو کامیابی ان کے قدم چومے گی:ارشد ندیم کا تقریب سے خطاب‘ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور والدین میں انعامات تقسیم
لاہور ( کاشف بٹ )الرحمن گارڈن فیز 2 میں الرحمن ڈویلپرز کے زیر انتظام اے آر ڈی ایجوکیشن سسٹم کی جانب سے سالانہ سپورٹس ڈے شاندار اور پرمسرت انداز میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی معروف قومی ایتھلیٹ اولمپین ارشد ندیم، الرحمن ڈویلپرز کے، ڈائریکٹر میاں محمد عبدالرزاق، وائس چیئرمین اے آر ڈی علی مشتاق اور پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد ادریس تھے۔ تقریب میں طلبا و طالبات، والدین، اساتذہ اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد ،بریگیڈیر یوسف ،عرفان ،حفیظ الرحمان مغل ،اقبال یوسف ،نثار یوسف،عثمان حفیظ ،پرنسپل اے آر ڈی ایجوکیشن ،میڈم نوشین اظہر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ملی نغموں، اور بچوں کے نعروں نے فضا کو خوشگوار بنا دیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد بچوں کے دستے نے مارچ پاسٹ کیا اور رنگا رنگ کھیلوں کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔طلبا و طالبات نے دوڑ، لانگ جمپ، رسہ کشی، پی ٹی شو، ٹیبلو پرفارمنس اور دیگر دلچسپ کھیلوں میں حصہ لیا۔ شائقین نے بچوں کے جوش و خروش پر خوب داد دی۔اس موقع پر والدین نے بھی مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں سینک ریس، غبارہ دوڑ، اور رسہ کشی شامل تھیں۔ والدین کی شمولیت نے تقریب کو خاندانی رنگ دے دیا، اور بچے اپنے والدین کی شرکت پر خوشی سے جھوم اٹھے۔تقریب کے دوران الرحمن ڈویلپرز کی جانب سے قومی خدمات کو سراہتے ہوئے اولیمپین ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا، جس پر حاضرین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر خراجِ تحسین پیش کیا۔الرحمن ڈویلپرز کے ڈائریکٹرمیاں محمد عبدالرزاق نے خطاب میں کہا:“اے آر ڈی ایجوکیشن سسٹم صرف تعلیم نہیں، تربیت کا نام ہے۔ ہمارا مقصد بچوں میں نظم و ضبط، خوداعتمادی اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ کھیل نوجوانوں کو مضبوط بناتے ہیں اور ان میں قیادت کا جذبہ بیدار کرتے ہیں۔ہمیں اپنے قومی ہیروز پر فخر ہے۔ ارشد ندیم جیسے کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود پاکستان کا نام روشن کیا۔”وائس چیئرمین اے آر ڈی علی مشتاق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:“ہم چاہتے ہیں اے آر ڈی کے اداروں میں تعلیم اور کھیل دونوں ساتھ ساتھ چلیں۔ ایسی سرگرمیاں بچوں کی شخصیت نکھارتی ہیں اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرتی ہیں۔”محمد ادریس، پروجیکٹ ڈائریکٹر اے آر ڈی نے کہا:“اسپورٹس ڈے میں طلبا، والدین اور اساتذہ کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام صرف کتابی علم تک محدود نہیں بلکہ کردار سازی پر بھی توجہ دیتا ہے۔”اولیمپین ارشد ندیم نے اپنے خطاب میں کہاکھیل صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی مضبوطی کا ذریعہ بھی ہیں۔ نوجوان نسل محنت، صبر اور ایمانداری کو اپنائے تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔”اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس کے بعد مہمانانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و والدین میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب کے دوران جوش، قومی جذبے، اور خاندانی ہم آہنگی کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔ اے آر ڈی ایجوکیشن سسٹم کا یہ سپورٹس ڈے طلبا، والدین اور اساتذہ کے لیے ایک یادگار دن بن گیا۔ تقریب کے آخر میں بچوں اور مہمانوں کے لیے تقریب میں ریفریشمنٹ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا