جامع مسجد داتا دربار میں تقریب چیئرمین الرحمن ڈویلپرز‘ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق کی خصوصی شرکت‘ اسناد تقسیم کیں۔۔

جامع مسجد داتا دربار میں تقریب چیئرمین الرحمن ڈویلپرز‘ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق کی خصوصی شرکت‘ اسناد تقسیم کیں۔۔

صوبائی وزیر اوقاف  چودھری شافع حسین نے جامع مسجد داتا دربار میں جامعہ ہجویریہ کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
چیئرمین الرحمن ڈویلپرزاور پبلک نیوز میاں محمد مشتاق بھی  تقریب میں شریک ہوئے‘چودھری شافع سے مل کر فارغ التحصیل طلباء کو اسناد اور دستار فضیلت دی

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف چودھری  شافع حسین نے داتا دربار حاضری دی اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔صوبائی وزیراوقاف نے داتا دربار توسیع منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے منصوبے بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اوقاف نے جامع مسجد داتا دربار میں جامعہ ہجویریہ کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔چیئرمین الرحمن ڈویلپرزاور پبلک نیوز میاں محمد مشتاق بھی  تقریب میں شریک ہوئے‘صوبائی وزیر چودھری شافع اور چیئرمین الرحمن ڈویلپرز‘پبلک نیوز میاں محمد مشتاق نے اسناد تقسیم کیں اور دستار فضیلت دی ‘صوبائی وزیر اوقاف چودھری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا میرے لئے اس پروقار تقریب میں شرکت باعث اعزاز اور فخر کی بات ہے۔صوبائی وزیر اوقاف نے جامعہ ہجویریہ سے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباددی اور کہاکہ آپ نے اسلام کے پیغام کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔فارغ التحصیل طلباء معاشرے میں رواداری،اخوت اور اتحاد کو فروغ دینے میں آگے بڑھیں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ اوقاف کے زیر اہتمام دینی مدارس کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔خاتم النبیین یونیورسٹی کو فعال بنانے کا عمل شروع کردیا ہے۔دینی مدارس کے طلباء کو یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سہولت دیں گے۔صوبائی وزیراوقاف نے کہاکہ قرآن اکیڈمی کی شاندار عمارت سے فائدہ نہ اٹھانا افسوس ناک امر ہے۔اس شاندار عمارت کو دینی تعلیمات کی ترویج کیلئے استعمال کیا جائے گا‘چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا جامعہ ہجویریہ کے 122 طلباء کی دستار بندی کی گئی ہے۔دستاربندی کا مطلب ہے کہ طلباء  نے دینی تعلیم کے حصول کے مراحل طے کرلئے ہیں،اب طلباء￿  کو مل کر ملک وقوم کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔