الرحمن گارڈن فیز 7 میں گرینڈ بیلٹنگ اور سکول فاؤنڈیشن کی شاندار تقریب

 الرحمن گارڈن فیز 7 میں گرینڈ بیلٹنگ اور سکول فاؤنڈیشن کی شاندار تقریب

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق اور وائس چیئرمین الرحمن گارڈن میاں عبدالرزاق تھے
 بیلٹنگ کے بعد ترقیاتی کام جاری ہیں،  آنے والے دنوں میں الرحمن گارڈن مزید ترقی کرکے  مکمل سٹی کی شکل اختیار کرے گا:میاں محمد مشتاق
گرینڈ بیلٹنگ چیئرمین الرحمن ڈویلپرز میاں محمد مشتاق نے کی‘جلد مزید خوشخبریاں بھی دیں گے :وائس چیئرمین میاں عبدالرزاق کا تقریب سے خطاب 
لاہور(رپورٹ جابر وقاص‘عکاسی زبیر محفوظ) الرحمن گارڈن فیز 7 میں گرینڈ بیلٹنگ اور سکول فاؤنڈیشن کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،  چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق اور وائس چیئرمین میاں عبدالرزاق تقریب کے مہمان خصوصی تھے،، تقریب میں سیکٹر سی اینڈ ڈی، رومن سیکٹر اور سیکٹر 42 سمیت مختلف بلاکس کی گرینڈ بیلٹنگ کی گئی، جبکہ مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کے حوالے سے بھی اہم اعلانات کیے گئے۔الرحمن ڈویلپرز کے زیر اہتمام گرینڈ بیلٹنگ اور سکول فاؤنڈیشن کی شاندار تقریب میں فائل ہولڈرز، ڈویلپرز اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق کا کہنا تھا  فیز 7 کے ڈی بلاک میں پہلے ہونے والی بیلٹنگ کے بعد ترقیاتی کام جاری ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں الرحمن گارڈن مزید ترقی کرتے ہوئے ایک مکمل سٹی کی شکل اختیار کرے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس  چیئرمین   الرحمن ڈویلپرز میاں عبدالرزاق کا کہنا تھا  جلد مزید خوشخبریاں بھی دیں گے ۔الرحمن گارڈن فیز 7 کے سیکٹر سی اینڈ ڈی کی گرینڈ بیلٹنگ چیئرمین الرحمن ڈویلپرز میاں محمد مشتاق نے کی۔جبکہ رومن سیکٹر کے پلاٹس اور سیکٹر 42 کی بیلٹنگ بھی عمل میں لائی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ذیشان شاہ کی جانب سے بتایا گیا  سیکٹر سی ،  سیکٹر ڈی ،  رومن سیکٹر ،میریکل سٹی کے 3 مرلہ سے ایک کنال کے رہائشی پلاٹس کی بیلٹنگ کے ساتھ  ایک مرلہ سے چار مرلہ کے کمرشل پلاٹس کی بیلٹنگ مکمل کی گئی ہے