پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس نے شائقین کرکٹ کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
تقریب میں بورڈ نے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا اور پہلی بار کسی لیگ میں راکٹ مین کو ہوا میں پرواز کرتے ہوئے دکھایا، جس نے مداحوں اور شائقین کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔
تقریب کا دلچسپ منظر:
افتتاحی تقریب میں آتشبازی کے شاندار مظاہرے نے آسمان کو روشن کر دیا، جب کہ گلوکاروں کی پرفارمنس نے محفل کو مزید رنگین بنا دیا۔ ان پرفارمنسز نے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فینز کو بھی چونکا دیا۔ اسٹیج پر زینب عباس نے میزبانی کے فرائض ادا کیے، جس کے بعد حمزہ علی عباسی نے اسٹیج پر گفتگو کی اور محفل کو گرمایا۔
فن کا مظاہرہ:
اس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور محفل میں روحانیت کی فضا پیدا کی، جس کے بعد علی ظفر نے ینگ اسٹارز کے ساتھ مل کر پی ایس ایل 10 کا انتھم گایا اور اس محفل کو یادگار بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی دھوم:
راکٹ مین کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان پر خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں۔