ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: بنگلادیش اے کا پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: بنگلادیش اے کا پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوحہ میں کھیلے جانے والے اس اہم مقابلے کے لیے پاکستان شاہینز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حیدر علی اور محمد حسنین کی جگہ علی رضا اور شاہزیب خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔شاہزیب خان ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم اس اہم مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتری ہے۔پاکستان شاہینز نے ایونٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ قومی ٹیم نے گروپ مرحلے کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔