چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

بنگلادیش اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ اہم مقابلہ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہر ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے اور ہم بھی اسی مقصد کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم مکمل تیار ہے اور ہم اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اسی لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بڑا ہدف ترتیب دے کر بھارت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، اور کرکٹ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔