ویمنز ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بینکاک میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں پاکستانی کپتان حفصہ خالد کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ مخالف ٹیم کو 80 رنز سے کم پر محدود رکھا جائے۔دوسری جانب، بنگلادیشی کپتان فہیمہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتی تھیں۔آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک، اور بنگلادیشی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔