ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان شاہینز ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے ناقابلِ شکست ہے اور سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔پاکستان شاہینز کی ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے۔ دفاعی چیمپئن نے اپنے گزشتہ میچ میں روایتی حریف بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔ اس مقابلے میں حسن نواز نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔پاکستان شاہینز نے ایونٹ کے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور نیپال کے خلاف بھی جیت کے لیے پُرعزم ہے۔ قومی ٹیم کی کامیابی اسے سیمی فائنل میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

دوسری جانب نیپال کی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی برقرار ہیں، تاہم اس کا خراب نیٹ رن ریٹ بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔نیپال کو ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت اے کے ہاتھوں 306 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ٹیم نے اگلے مقابلے میں واپسی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔