ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: یو اے ای کا پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: یو اے ای کا پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیورسٹی آف دوحہ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کر رہی ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ یو اے ای، نیپال اور بھارت اے کی ٹیموں سے ہوگا۔پاکستان شاہینز ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز یو اے ای کے خلاف میچ سے کر رہی ہے، جبکہ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 22 نومبر کو بھارت اے کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز گروپ مرحلے کا آخری میچ 24 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔دوسری جانب گروپ اے کے ابتدائی دونوں میچز کے نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔ بنگلادیش اے نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر ایونٹ میں کامیابی حاصل کی، جبکہ سری لنکا اے نے افغانستان اے کو ہرا دیا۔ دونوں فاتح ٹیموں نے دو، دو پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔