مسقط: انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اہم مقابلہ عمان کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی۔گروپ اے میں ناقابل شکست رہنے والی دفاعی چیمپئن پاکستان کی ٹیم کو سیمی فائنل میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اب تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آئی ہے اور فائنل تک رسائی کے لیے پرعزم ہے۔سیمی فائنل کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جہانگیر بلال کی جگہ حیام خان جبکہ محمد حذیفہ کی جگہ علی رضا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھی آج کھیلا جا رہا ہے، جس میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔