ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: ویبھو سوریاونشی اور تلک ورما کی امپائر سے تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: ویبھو سوریاونشی اور تلک ورما کی امپائر سے تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے دی۔

 میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان کئی مواقع پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم ایک امپائر کے فیصلے پر بھارتی کھلاڑیوں کا ردعمل خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔واقعہ بھارتی اننگز کے بجائے سری لنکا اے کی بیٹنگ کے دوران 24ویں اوور میں پیش آیا، جب بھارتی بولر شہباز احمد نے سری لنکن اوپنر لاسیتھ کروسپلے کے خلاف ایل بی ڈبلیو آؤٹ کی اپیل کی۔ بھارتی کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں اپیل کی، تاہم فیلڈ امپائر نے گیند لیگ اسٹمپ سے باہر ہونے کے باعث اپیل مسترد کردی۔

امپائر کے فیصلے پر بھارتی کپتان تلک ورما نے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کیا۔ شارٹ تھرڈ مین پر موجود نوجوان بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی بھی فیصلے سے مطمئن دکھائی نہ دیے اور دوڑتے ہوئے امپائر کے قریب پہنچ کر ان سے بحث کرنے لگے۔ویبھو سوریاونشی نے ممکنہ طور پر گیند کے بیٹ سے لگنے کے معاملے پر بھی امپائر سے سوالات کیے۔ اس دوران بھارتی کھلاڑیوں کے احتجاج نے میدان میں کشیدگی کی صورت حال پیدا کردی۔