پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کل دوحا روانہ ہوں گے، ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز فائنل میں مہمان خصوصی

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کل دوحا روانہ ہوں گے، ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز فائنل میں مہمان خصوصی

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کل دوحا روانہ ہوں گے تاکہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں۔

تفصیلات کے مطابق قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو خصوصی طور پر فائنل میں مدعو کیا ہے۔ فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو شکست دے کر فائنل کے لیے جگہ بنائی، جبکہ بنگلادیش اے نے بھارتی اے ٹیم کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔محسن نقوی کی شرکت نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کو مضبوط کرے گی بلکہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے مقابلے میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بھی ہوگی۔