ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر شاندار آغاز کیا

ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر شاندار آغاز کیا

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میچ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

نیپال نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے، جس میں کپتان حفصہ خالد ناقابل شکست 40 اور وحیدہ اختر 23 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ نیپال کی جانب سے کبیتا کنوار نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ منیشا اوپادھائے، ریا شرما، سیتا رانا مگر اور روبینہ چھیتری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا سکی۔ بندو راول 39 اور کبیتا کنور 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے انوشہ ناصر نے 3، مومنہ ریاست نے 2 اور وحیدہ اختر نے ایک وکٹ حاصل کی۔