دوحہ: بھارت اے کے نوجوان بیٹر ویبھو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری کے ریکارڈ توڑ دیے، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف صرف 28 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں ویبھو سوریاونشی نے یو اے ای کے بولرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور میدان کے چاروں جانب دلکش شاٹس کھیلے۔ انہوں نے صرف 28 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور آسٹریلیا کے جیک فریسر میکگرک کا 29 گیندوں پر تیز ترین لسٹ اے سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔نوجوان بھارتی بیٹر نے سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی جارحانہ انداز برقرار رکھا اور صرف 40 گیندوں پر 150 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ اس کے بعد انہوں نے محض 52 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کرکے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ویبھو سوریاونشی نے مجموعی طور پر 53 گیندوں پر 204 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں 28 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
ان کی دھواں دار بیٹنگ نے حریف ٹیم کے بولرز کو بے بس کردیا۔اس سے قبل لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 29 گیندوں پر تھا، جبکہ تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بھی سوریاونشی نے اپنی غیر معمولی اننگز کے ذریعے توڑ دیا۔ویبھو سوریاونشی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بھارت اے نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیا گیا 250 رنز کا ہدف صرف 14.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔