لاہور رنگ روڈ پر خواتین کو گاڑی کی ڈگی میں بٹھا کر لے جانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا ہے، جبکہ ویڈیو کی روشنی میں گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رنگ روڈ پر قانون شکنی، غنڈہ گردی اور بدنظمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریش ڈرائیونگ، اوور اسپیڈنگ اور ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔صفی اللہ گوندل کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔