ویب ڈیسک:لاہور پولیس نے 23 اور 24 نومبر کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج کے پیش نظر رنگ روڈ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کی طرف سے کمانڈنٹ رنگ روڈ کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شرپسند عناصر امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، اور ان کے باعث شہریوں کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔مراسلے میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ رنگ روڈ کو 23 اور 24 نومبر کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل طور پر بند رکھا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی یا فساد کی روک تھام کی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور ٹریفک کی روانی کو محفوظ بنانا ہے۔پولیس حکام نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ یہ اقدام اس لئے اٹھایا جا رہا ہے تاکہ شہر میں امن کی فضا قائم رکھی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔