لاہور کے شمالی چھاؤنی کے علاقے میں رنگ روڈ کے قریب نالے سے ایک ماں اور اس کی بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ خاتون اور اس کی 10 سالہ بیٹی شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ اور گلدشت ٹاؤن چوکی انچارج بھی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ لواحقین کی تلاش کے لیے گردونواح میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کیا جائے گا، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔