مناواں میں نوجوان مزدور پر تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

مناواں میں نوجوان مزدور پر تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

مناواں کے علاقے میں مزدوری کرنے والے نوجوان آفتاب پر مالکان نے چھٹی کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں واضح طور پر نوجوان پر تشدد کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔نوجوان آفتاب نے ایک سٹیل مل سے چھٹی لے کر دوسری مل میں کام شروع کیا تھا، جس پر مل مالک عمر نے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آفتاب کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ نوجوان آفتاب کے اہلخانہ کے مطابق تشدد اتنا شدید تھا کہ انہیں طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آفتاب کی مدعیت میں ملزم عمر اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔